تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:31

خیبرپختونخوا:350 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اے آر وائی - پشاور: خیبرپختوان کانئے مالی سال دوہزارگیارہ،بارہ کا لگ بھگ ساڑھے تین سو ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیاجائےگا۔ صوبائی وزیرخزانہ محمد ہمایوں خان صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے جو اے این پی اور پیپلزپارٹی کی مخلوط حکومت کا چوتھا بجٹ ہوگا۔



ذرائع کےمطابق صوبائی حکومت کے ماتحت ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے۔ زرائع کےمطابق بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کےلئے اسی ارب مختص کئے جائیں گے جن میں سے ستر ارب جاری منصوبوں کی مد میں خرچ کئے جائیں گے۔جبکہ بقیہ رقم نئے منصوبوں پر خرچ کی جائےگی۔



صوبائی حکومت نے ارکان صوبائی اسمبلی کا ترقیاتی بجٹ دس ملین سے بڑھاکر پندرہ ملین کردیا گیا۔ نئے بجٹ میں جو ویلفیئر اسکیمیں متعارف کی جائیں گی ان میں خیبر پختون خواہ روزگار اسکیم، اضلاع کےلئے خصوصی ترقیاتی پیکج، جبکہ انسانی حقوق ڈائریکٹریٹ کا قیام بھی متوقع ہے۔ زرائع کےمطابق نئے مالی سال کےلئے کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاجارہا۔تاہم موجودہ ٹیکس کی شرح بڑھائی جائےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.