12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:32
ریفائنریز کی فروخت میں 4.3فیصد کمی
اے آر وائی - کراچی : رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ریفائنریز کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت چار اعشاریہ تین فیصد کمی ہوئی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق مئی دو ہزار گیارہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی۔ مئی کے دوران پیٹرول کی فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت دس فیصد،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں چھ فیصد اور ایوی ایشن فیول کی فروخت میں بارہ فیصد کمی ہوئی۔