12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:33
بجلی کی قیمتوں میں یکم جون سے دو فیصد اضافہ کا امکان
اے آر وائی - اسلام آباد : حکومت یکم جون سے بجلی کے نرخوں میں دو فیصد اضافہ کردے گی ۔ اس اضافے سے بجلی کی قیمت میں بارہ سے سولہ پیسے اضافہ ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس وقت حکومت ایک روپے سولہ پیسے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اس اضافے سے دو ارب روپے حاصل ہوں گے۔ آئندہ سال بجلی پر سبسڈی پچاس ارب روپے کم کردی جائے گی۔ اس اضافے کا نوٹیفیکیشن بجٹ سیشن کے بعد جاری کیا جائے گا۔