12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:33
جون کے پہلے ہفتے تک1336ارب77کروڑ کا ٹیکس وصول، ایف بی آر
اے آر وائی - اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جون کے پہلے ہفتے تک ایک ہزار تین سو چھتیس ارب ستتر کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت نو ارب انتالیس کروڑ روپے زائد ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے اختتام تک ایک ہزار تین سو چھتیس ارب ستتر کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔ گذشتہ سال اس عرصے میں ٹیکس وصولیوں کی مالیت ایک ہزار تین سو ستائیس ارب اڑتیس کروڑ روپے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر رواں مالی سال کے لئے مقرر شدہ ایک ہزار پانچ سو اٹھاسی ارب روپے محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔