13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:30
ہیکرز کا آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر حملہ
اے آر وائی - نیویارک : ہیکرز نے آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر حملہ کردیا، سائبر سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک پر حملہ ٹارگٹڈ تھا، جسکا مقصد ہیکنگ سوفٹ وئیر متعارف کرانا تھا۔
ترجمان آئی ایم ایف ڈیوڈ ہوالی کے مطابق ہیکرز کی جانب سے آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر حملہ کیا گیا، جسکا مقصد اہم معلومات کا حصول تھا، تاہم حملے کا ناکام بنادیا گیا ہے جبکہ ویب سائٹ آپریشنل ہے ۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کی تحقیقات میں ایف بی آئی مدد کر رہی ہے۔