تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:30

یکم اکتوبر سے پانچ سو روپے کا پرانا نوٹ قابل قبول نہیں

اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق پانچ سو روپے کا پرانے ڈیزائن کا نوٹ یکم اکتوبر دوہزار گیارہ سے قابل قبول نہیں ہوگا۔ اسٹیٹ بینک اف پاکستان نے صارفین کو ہدایت جاری کی ہیں کہ مزکورہ کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں سے تیس ستمبر دوہزار گیارہ تک تبدیل کروا سکتے ہیں۔



چھوٹے سائز پر مشتمل پانچ سو روپے کا جاری نیا نوٹ صارفین کے لئے دستیاب رہے گا جس کا وہ استعمال کرسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے عوامی اگاہی کے حوالے سے پرانے نوٹ کی بندش پر انگریزی اور اردو میڈیم میں واضح پوسٹر بھی شائع کئے ہیں جو بینکوں اور پبلک مقامات پر چسپاں کئے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.