13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31
سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں اضافے کا عندیہ
اے آر وائی - لندن: خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے اہم رکن سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں اضافے کا اشارہ دیدیا ۔ سعودی عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب خام تیل کی پیداوار بڑھانے پر آمادہ ہوگیا ہے تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ خام تیل کی پیداوار کتنی حد تک بڑھائی جائے گی۔
سعودی عرب کے ایک روزنامے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے جولائی میں خام تیل کی پیداوار 10ملین بیرل یومیہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس وقت سعودی عرب 8.8ملین بیرل یومیہ خام تیل پیدا کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ اوپیک کا 8جون کو ویانا میں ہونے والا اجلاس خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کی ایران کی طرف سے شدید مخالفت کی وجہ سے ناکام ہوگیا تھا تاہم سعودی عرب خام تیل کی فی بیرل قیمت 80سے 100ڈالر تک لانے کے لیے اس کی پیدوار بڑھانے کی حق میں تھا ۔