13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:32
رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں کموڈیٹیزکی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں
اے آر وائی - کراچی : رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں دنیا بھر میں کموڈیٹیز کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے کموڈٹی اینلسٹ شان سعید نے بتایا کہ امریکا میں مالیاتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔ سرمایہ کار امریکی ڈالر آف لوڈ کرکے دیگر کرنسیز میں اپنی پوزیشن مستحکم کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں لندن میں خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک سو ستائیس ڈالر اور سونے کی فی اونس قیمت سولہ سو ڈالر کی سطح پر پہنچ سکتی ہے۔