14 جون 2011
وقت اشاعت: 5:45
کپاس کے نئے سیزن کا آغاز، نئی فصل8600روپے فی من میں دستیاب
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں کپاس کے نئے سیزن کا آغاز ہوگیا ہے۔ نئی فصل کے کپاس کے فی من سودے آٹھ ہزار چھ سو روپے میں ہورہے ہیں۔
ایگزیکیٹو ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق بدین اور ٹھٹہ سے پھٹی کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔ ہارون آباد، سانگھڑ اور شہداد پور کی جننگ فیکٹریز نے آپریشنز بھی شروع کردئیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں میں پھٹی کی ترسیل بڑھ جائے گی اور مزید جننگ فیکٹرز پھٹی کی صفائی کا آغاز کردیں گی۔