تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 5:45

سندھ حکومت خدمات پرعائدجی ایس ٹی خودوصول کریگی،قیصربنگالی

اے آر وائی - کراچی : سندھ حکومت خدمات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس خود وصول کرے گی،یہ ٹیکس پہلے وفاق وصول کرتا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر ڈاکٹرقیصر بنگالی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جن خدمات پر پہلے وفاق جنرل سیلز ٹیکس وصول کرتا تھا ۔



آئندہ مالی سال سے سندھ حکومت ان پر جی ایس ٹی کی مد میں پچیس ارب روپے کے محصولات حاصل ہونے کے لئے پر امید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام،ریڈیو اور ٹی وی پر اشتہاراتاور پراپرٹی ڈیلزسمیت مختلف خدمات پر سندھ حکومت سولہ فیصد کے حساب سے جی ایس ٹی وصول کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.