تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 5:54

چھوٹےسرمایہ کاروں کوسی جی ٹی میں رعایت ملنی چاہیئے،منیر کمال

اے آر وائی - کراچی : حکومت شیئرز مارکیٹ کا اعتماد بحال کرنے کے لئے انفرادی سرمایہ کاروں کو کیپیٹل گینز ٹیکس کی مد میں رعایت فراہم کرے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی اسٹاک ایکس چینج کے چیئرمین منیر کمال کا کہنا تھا کہ انفرادی سرمایہ کاروں کو کیپیٹل گینز ٹیکس کی مد میں دو سال کی چھوٹ فراہم کرنے سے مارکیٹ میں ریونیوز اور والیومز بہتر ہوں گے۔



انہوں نے بتایا کہ اسٹاک ایکس چینج میں غیر معمولی تیزی اور کیپیٹلائزیشن اسی وقت بڑھے گی جب معیشت کی ترقی کی نمو چھ سے سات فیصد کے درمیان ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.