14 جون 2011
وقت اشاعت: 7:25
ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج ملا جلا رجحان رہا
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پسیفک انڈیکس میں اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا۔ جاپا ن کی پاور کمپنیز کی شیئرز کی قیمتیں بھی بڑھیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق گریس کی کریڈٹ ریٹنگ کم ترین سطح تک گرنے اور عالمی معیشتوں میں سست روی کے خدشات کے پیش نظر ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔