تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 11:17

کے ای ایس سی کا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

اے آر وائی - کراچی : کے ای ایس سی کے چیف مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن آفیسر غفران عطا خان نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے کے ای ایس سی کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ارو املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔ اس ماحول میں بات چیت کا سوال پیدا نہیں ہوتا ۔



کے ای ایس سی نے ادارے اور ملازمین کے درمیان جاری بحران کے خاتمے کے لیے قائم کی گئی حکومتی کمیٹی سے مزید بات چیت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوا ہے ۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت عدالت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کے ای ایس سی کی املاک کو تحفظ فراہم کرنے کی تاکید کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.