تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 16:25

پچاس ہزارٹن پٹرول کابحری جہازبدھ کولنگراندازہو جائیگا

اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پچاس ہزار ٹن پٹرول کا بحری جہاز بدھ کو لنگر انداز ہو جائے گااور آئندہ دو سے تین روز میں پیٹرول کی قلت ختم ہو جائے گی ۔



ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ رواں ماہ ایک لاکھ نوے ہزار ٹن پیٹرول درآمد کیا جائے گا اور مجموعی طور پر پانچ بحری جہاز لنگر انداز ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ عناصر جو اس قلت سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.