15 جون 2011
وقت اشاعت: 8:27
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی
اے آر وائی - سنگا پور : عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں جولائی کے لئے خام تیل کے فی بیرل سودے آٹھ سینٹس کمی سے ننانوے ڈالر انتیس سینٹس میں کئے گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا میں ریٹیل سیلز میں کمی اور تیل کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت دباؤ کا شکار ہے۔