15 جون 2011
وقت اشاعت: 8:36
قرضہ کی حدنہ بڑھائی تودیوالیہ ہوسکتےہیں،مرکزی بینک امریکا
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا کے مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کے چیئرمین بین برنینکے نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومتی قرضوں کی حد نہ بڑھائی گئی تو حکومت دیوالیہ ہونا شروع ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس نے قرضے حاصل کرنے کے لئے چودہ کھرب تیس ارب ڈالر کی حد کو نہ بڑھایا تو ٹرپل اے ریٹنگ متاثر ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگست تک حد نہ بڑھائے جانے کی صورت میں امریکا نادہندہ ہوسکتا ہے۔ امریکی حکومت ان دنوں اخراجات میں کمی اور قرضوں کے حصول کی حد بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔