15 جون 2011
وقت اشاعت: 8:45
پیٹرول کی قلت برقرار،صورتحال دوتین روزمیں بہترہوگی،عاصم حسین
اے آر وائی - لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں پٹرول کی قلت برقرار ہے۔اکثر پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں۔ اور جہاں دستیاب ہے وہاں لمبی قطاریں لگی نظرآتی ہیں۔وزیرپیٹرول ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ صورتحال دو تین روز میں بہترہوجائےگی۔
لاہور کے علاوہ ملتان ، جھنگ، فیصل آباد ، ساہیوال، گجرات اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں پیٹرول نایاب ہے۔ ادھروفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نےکہا ہے کہ پیٹرول کی ترسیل میں ایک دو دن لگیں گے جس کے بعدصورتحال بہتر ہوجائےگی۔جس پیٹرول پمپ پرایک ہفتےکیلئےپیٹرول دستیاب نہ ہوا اسے بند کردیاجائےگا۔
پٹرول کے ذخائر پر نظر رکھنا اوگرا کی ذمہ داری ہے وزارت پٹرولیم کی نہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھاکہ ملک میں پیٹرول کی وافر مقدار پہنچ چکی ہے۔پانچ چھوٹی ریفائنریوں کے لائسنس عارضی طور پر منسوخ کردئیےگئے۔انہوں نےکہاکہ ریفائنریز میں خرابی کے باعث پیٹرول کی قلت ہوئی۔ بلیک میں پٹرول خریدنے کی نوبت نہیں آئے گی۔