تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 جون 2011
وقت اشاعت: 20:2

ایس ایم ایز کیلئےمشترکہ نیٹ ورک قائم کیا جائیگا،اسٹیٹ بینک

اے آر وائی - کراچی : چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکس اور ایس سی آئی پاک مشترکہ طور پر ایک نیٹ ورک قائم کریں گے ۔



اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کراچی میں منعقدہ گول میز اجلاس میں متفقہ طور پر ہوا جس کا انعقاد اسٹیٹ بینک اور یورپی کمیشن کی مدد سے چلنے والے ایس سی آئی پاک پروجیکٹ نے مشترکہ طور پر کیا گیا۔ یہ بھی طے پایا کہ نچلی سطح پر ایس ایم ایز کے لیے آگاہی کی مہمیں چلائی جائیں تاکہ لوگ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ماڈرنائزیشن کے لیے اسٹیٹ بینک کے تیار کردہ مختلف مالی انسٹرومنٹس کے بارے میں جان سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.