16 جون 2011
وقت اشاعت: 7:23
ٹیکس نظام سہل بنارہےہیں،ہرشعبہ ٹیکس ادا کریگا،شہناز وزیر علی
اے آر وائی - کراچی : حکومت ٹیکس نظام کو مربوط بنانے کی حکمت عملی پر کام کررہی ہے اور معیشت کے تمام شعبوں کو بتدریج ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفت گو کرتے ہوئے وزیراعظم کی مشیر شہناز وزیر علی نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے حکومت کو وسائل بڑھانا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کی نمو بڑھانے کے لئے حالیہ بجٹ میں اسے ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایکسائز ڈیوٹیز کی مد میں چھوٹ فراہم کی گئی۔ شہناز وزیر علی نے بتایا کہ بجٹ میں جن شعبوں کو ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے انہیں چاہیئے کہ اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کریں۔