16 جون 2011
وقت اشاعت: 16:58
آئندہ سال بھی گندم کی برآمدجاری رہ سکتی ہے،وزیر خوراک پنجاب
اے آر وائی - کراچی : وزیر خوراک پنجاب چوہدری عبدالغفور نے کہا ہے کہ آئندہ سال بھی اگر بمبر فصل ہوئی تو گندم کی برآمد جاری رکھی جاسکتی ہے۔
اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم کی برآمد سے متعلق ایکسپورٹ پالیسی کا جائزہ لیا جارہا ہے اور بمپر فصل حاصل ہونے کی صورت میں آئندہ سال بھی گندم کی برآمد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک پچیس لاکھ ٹن گندم کی برآمد کے سودے کئے چاچکے ہیں۔ اور گذشتہ تین ماہ میں ساڑھے نو لاکھ ٹن گندم برآمد کی جاچکی ہے۔