تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7

حکومت جون میں ریکارڈ 2.5لاکھ ٹن پیٹرول درآمد کرے گی

اے آر وائی - اسلام آباد : ملک میں جاری پیٹرول کے بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت رواں ماہ ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن پیٹرول درآمد کرے گی جو کسی بھی ایک ماہ میں درآمد کی جانے والی سب سے زیادہ مقدار ہے۔



وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق درآمد کیا جانے والا پچاس ہزار ٹن پیٹرول آج پہنچ جائے گا۔ اسی طرح دو کنسائنمنٹس ستر ہزار ٹن پیٹرول لے کر آئندہ دو ہفتوں میں کراچی پورٹ پہنچیں گی۔ اس کے علاوہ پی ایس او پچیس ہزار ٹن پیٹرول کی درآمد کا ٹینڈر آج کھولے گا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز بھی جون میں عالمی منڈی سے پچیس ہزار ٹن پیٹرول خریدیں گی۔



دوسری جانب وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے آئل مارکیٹ کمپنیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ ممکنہ کمی سے بچنے کے لئے اپنے پاس بیس روز کا پیٹرول اسٹاک رکھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.