16 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس میں 52پوائنٹس کا اضافہ
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو محدود پیمانے پرتیزی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس باون پوائنٹس اضافے سے بارہ ہزار تین سو انسٹھ پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر چار کروڑ انسٹھ لاکھ شئیرز ٹریڈ ہوئے۔ ایک سو سینتالیس کمپنیز کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی اور ایک سو نو کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔