تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 17:34

کمپنیز کے آئی پی رائٹس کا تحفظ کیاجائےگا،حمیداللہ جان آفریدی

اے آر وائی - کراچی : چیئرمین ادارہ حقوق دانش پاکستان حمیداللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے آئی پی رائٹس کا تحفظ کیا جائے گا۔



کراچی میں امریکن بزنس کونسل کے نمائندوں سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے موثر کاروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تصفیہ طلب مقدمات کے حل کے لئے صوبوں کی مشاورت سے چاروں صوبوں میں آئی پی ٹربیونلز کے قیام پر پیش رفت جاری ہے۔ حقوق دانش کے تحفظ کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔



اس موقع پر چیئرمین امریکن بزنس کونسل ہمایوں بشیر نے آئی پی او کی کارکردگی مذید بہتر بنانے اور انفورسمنٹ ایجنسیز اور وکلاء کے نمائندوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.