16 جون 2011
وقت اشاعت: 20:51
اسٹریٹیجک تبدیلی کےبغیرمعیشت بہترنہیں ہو سکتی،سلیم رضا
اے آر وائی - کراچی : سابق گورنراسٹیٹ بینک سلیم رضا نے کہا ہے کہ اسٹریٹیجک تبدیلی لائے بغیرملکی معیشت کوبہترنہیں بنایا جا سکتا۔
کراچی میں جناح انسٹیٹیوٹ کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ حکومت کوایسی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے جسے زراعت کے علاوہ صنعتی شعبے میں بھی بہتری آئے۔ تجارت کوفروغ دینے کیلئے ایسی قانون سازی کی جائے جسکے ثمرات تاجروں اورسرمایہ کاروں کوپہنچے۔
انہوں نے کہاکہ چھوٹے سرمایہ کار وں کوقرضے فراہم کرنے کے علاوہ ایساماحول فراہم کیاجائے جسے پیداوارمیں اضافہ ہو۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معاشی ماہرین کاکہناتھاکہ ٹیکس کے نظام کوبہتربنایاجائے اورآبی وسائل کوبروئے کار لاتے ہوئے زراعت کے شعبے میں بہتری لائی جائے ۔