17 جون 2011
وقت اشاعت: 5:45
لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں پیٹرول کی قلت برقرار
اے آر وائی - لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دو ہفتے گزرنے کے باوجود پیٹرول کی قلت برقرار ہے۔ اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم کی جانب سے اٹک آئل ریفائنری کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صورتحال کا نوٹس لیا تھا تاہم حالات جوں کے توں ہیں اور اب پنجاب کے بڑے شہروں میں پیٹرول کے ساتھ ڈیزل بھی نایاب ہوگیا ہے ۔
پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیٹرول کی فراہمی کے لیے آئل کمپنیاں کو ایڈوانس رقم بھی جمع کروا دی ہے لیکن اس کے باوجود پیٹرول فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔ لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر جن چند پٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہوئی ہیں۔