17 جون 2011
وقت اشاعت: 10:34
آئی پی پیزکی حوصلہ شکنی سےسرمایہ کاری متاثر ہوگی،عبداللہ
اے آر وائی - کراچی : حکومت نے آئی پی پیز کو دی گئی ساورن گارنٹی کو پورا نہ کیا تو اس سے توانائی کے شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اے آر وائی نیوزکے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز ایڈوائزری کونسل عبداللہ یوسف نے بتایا کہ آئی پی پیز کو کم و بیش نو ارب روپے کی ادائیگی تاحال نہیں کی گئی ہے۔ کنٹریکٹ میں ادائیگی کی مدت بڑھائے جانے سے متعلق کوئی شق شامل نہیں ہے۔ لہذا آئندہ آٹھ روز میں ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں معاملہ عالمی سطح پر ثالثی کے لئے اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ رقم ادا نہ کئے جانے سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی آئی پی پیز کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی۔