29 جون 2011
وقت اشاعت: 14:29
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں61پوائنٹس کی تیزی
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو اکسٹھ پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزار چار سو تئیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چھ کروڑ پندرہ لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ ایک سو چھیالیس کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور اٹھانوے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔