30 جون 2011
وقت اشاعت: 7:8
عالمی منڈی: خام تیل کی قیمت95 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
اے آر وائی - سنگا پور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پچیانوے ڈالرفی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں الیکٹرانک ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل کے سودے تینتیس سینٹس اضافے سے پچیانوے ڈالردس سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے تین سینٹس اضافے سے ایک سو بارہ ڈالر تینتالیس سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔