30 جون 2011
وقت اشاعت: 8:26
تیل کی یومیہ پیداوار 20ہزار بیرل رہ گئی ہے،لیبیائی وزیر
اے آر وائی - طرابلس : لیبیائی وزیر تیل نے کہا ہے کہ نیٹو فورسزکے حملے کے بعد تیل کی یومیہ پیداوار صرف بیس ہزار بیرل رہ گئی ہے۔
طرابلس میں صحافیوں سے گفتگو میں نئے لیبیائی وزیر تیل عمران بوکرا نے بتایاکہ ملک میں شورش کے باعث تیل کی پیداوار محدود ہوکر رہ گئی ہے۔اس وقت صرف ملک کی جنوبی علاقوں سے تیل نکالا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بغاوت اور نیٹو حملوں سے قبل لیبیا کی یومیہ پیداوار دس لاکھ سات سو ہزار بیرل سے زائد تھی۔تاہم اب یہ مقدار کم ہوکر صرف بیس ہزار بیرل یومیہ رہ گئی ہے۔