30 جون 2011
وقت اشاعت: 9:11
ٹیکس جمع کرانے کی آج آخری تاریخ،ایف بی آر کی ایمنسٹی اسکیم
اے آر وائی - اسلام آباد : ٹیکس جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے نیشنل بینک کی منتخب برانچز آج رات دس بجے تک کھلی رہیں گی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گزاروں کے لئے تین ایمنسٹی اسکیموں کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس کے تحت مختلف مدوں میں زائد المعیاد ٹیکس جمع کرانے پر جرمانہ اور اضافی ٹیکس معاف کردیا جائے گا۔ ٹیکس گزار کسٹمز ، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں اصل رقم آج جمع کرادیں تو اس پر جرمانہ اور سرچارج ادا نہیں کرنا پڑے گا۔