30 جون 2011
وقت اشاعت: 9:21
ملک بھر میں کل سے گیس کے نرخوں میں اضافہ
اے آر وائی - اسلام آباد : ملک بھر میں کل سے گیس کے نرخوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ ہوگا جبکہ صنعتوں کیلئے گیس، پندرہ سے بیس فیصد مہنگی ہوجائے گی ۔ فیصلے کا اطلاق ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ہوگا۔
انھوں نے بتایا کہ کھاد فیکٹریوں کیلئے گیس کی قیمت میں سو فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ سوئی سدرن کیلئے نرخ ساڑھےسات روپے فی " ایم ایم بی ٹی یو " جب کہ سوئی ناردرن کیلئے نرخ میں پانچ روپے اضافہ کیاجائے گا ۔