تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 15:19

کراچی ریٹیل مارکیٹ میں چینی مزید ایک روپے فی کلو مہنگی

اے آر وائی - کراچی : مقامی ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلوگرام قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد کراچی ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلوگرام قیمت ایک مرتبہ پھر اکہتر روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔



تاجروں کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی سو کلوگرام بوری کی قیمت بھی پچاس روپے بڑھ کر چھ ہزار آٹھ سو پچاس روپے ہوگئی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلوگرام قیمت میں چھ روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.