30 جون 2011
وقت اشاعت: 15:38
کسانوں کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا
اے آر وائی - ساہیوال : ایم ڈی پاسکو میجر جنرل سہیل شفقت نے کہا ہے کہ فصلوں کی خریداری میں شفافیت اور کسانوں کی آسانی کیلئے تیس دسمبر تک کسانوں کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا۔
پاسکو آفس ساہیوال میں کسانوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاسکو کے پاس خریداری کے بعد گندم کا ذخیرہ چوبیس لاکھ ٹن ہو جائے گاجو اسٹاک ضروریات سے زیادہ ہے۔ نو لاکھ ٹن سے زیادہ اسٹاک ایکسپورٹ کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر کسانوں کے اصرار پر میجر جنرل سہیل شفقت نے گندم خریداری کی تاریخ تیس جون سے بڑھاکر سات جولائی تک کرنے کا اعلان بھی کیا ۔