30 جون 2011
وقت اشاعت: 16:37
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں5کروڑ25لاکھ ڈالر کی کمی
اے آر وائی - کراچی : ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پانچ کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت سترہ ارب سینتالیس کروڑ چھ لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر چودہ ارب دو کروڑ بائیس لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر تین ارب چوالیس کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔