تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1

حکومت کا پیٹرول کی قیمت کم اورگیس کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ

اے آر وائی - کراچی : عوام کو کچھ دنوں کے لیے خوشبری ہے کہ حکو مت نے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے اور گیس کی قیمت فی الوقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔



عوام پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کئے جانے کی جو تلوار لٹک رہی تھی، ای سی سی نے فی الوقت اسے موخر کر دیا ہے۔ یوں کچھ دنوں کے لیے عوام کو ریلیف مل گیا مگر دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں کو مساوی کیے جانے کا فارمولا بنایا جا رہا ہے۔ یہ اقدام تلوار سے بھاری ہوگا۔ ایک ماہ کا ریلیف اوگرا نے بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمتین کچھ کم کی جارہی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.