30 جون 2011
وقت اشاعت: 19:33
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
اے آر وائی - پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول فی لیٹر کے نرخ میں تین روپے ہائی سپیڈ ڈیزل میں دو روپے جبکہ لائیٹ ڈیزل میں ایک روپے تیرہ پیسے سستا کردیا گیا ایچ او بی سی کے فی لیٹر میں دو روپے بیس پیسے، جی پی ون میں دو روپے تیس پیسے جبکہ جی پی اے میں تیراسی پیسے کمی عمل میں لائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عمل میں لائی گئی ہے۔