1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:12
بھارت کا عالمی تجارتی کمپنی قائم کرنے کا اعلان
اے آر وائی - نئی دہلی : یہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم ہیں یا توانائی کے ذرائع کی تلاش، بہرحال بھارت نے دبئی ورلڈ پورٹ طرز کی عالمی کمپنی قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پچیس ارب روپے کی لاگت سے قائم کی جانے والی کمپنی انڈین پورٹس گلوبل(آئی پی جی) میں بھارت کی تیرہ پورٹس اینڈ شپنگ کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی۔ انڈین پورٹس گلوبل کے قیام کا مقصد دنیا کی مختلف بندر گاہوں پر نجی ٹرمینل قائم کرنا، ان کی دیکھ بھال اور سامان کی ترسیل وغیرہ ہے۔
بھارتی حکومت کے اعلان کے مطابق آئی پی جی آئندہ ماہ سے عالمی سطح پر آپریشن شروع کریگی۔ پہلے مرحلے میں افریقہ، سنگا پور، آسٹریلیا اور جنوبی ایشیا میں کنٹرنیر ٹرمینل قائم کیے جائینگے۔