تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:58

مالی سال دو ہزار دس گیارہ کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا،ایف بی آر

اے آر وائی - اسلام آباد : ایف بی آر نے مالی سال دو ہزار دس گیارہ کے دوران پندرہ سو نوے ارب کے محصولات وصول کرلیے ہیں۔چیئرمین سلمان صدیق کا کہنا ہے کہ پہلی بار ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کئےگئے۔



اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان لینڈ ریونیو سے 14کھرب چھ ارب اور کسٹم سے 184ارب روپے کے محصولات وصول کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جون کے مہینے میں 278ارب روپے وصول کیے گئے۔ گزشتہ سال محصولات 1329ارب روپےوصول کئےگئے تھے۔



چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اٹھارہ ہزار نئے افراد نے ٹیکس کے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ آئندہ سال کا 19کھرب 52ارب روپے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ محصولات میں بہتری کے بعد بجٹ خسارہ کم ہونے سے آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہونے کی توقع ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.