1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:43
شیئرز مارکیٹ میں محدود تیزی، انڈیکس صرف12پوائنٹس بڑھ سکا
اے آر وائی - کراچی : کرا چی اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو محدود پیمانے پر تیزی دیکھی گئی۔ اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ پوائنٹس بڑھ کر بارہ ہزار پانچ سو آٹھ پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ والیوم بہت کم رہا اور مجموعی طور پر تین کروڑ چھیالیس لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوسکے۔ فرٹیلائزر، بینکنگ اور سیمنٹ سیکڑز نے مارکیٹ کو لیڈ کیا۔ ایک سو اٹھتر کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور اٹھانوے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔