1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:46
فرنس آئل کی فی ٹن قیمت میں 2649روپے کی کمی
اے آر وائی - کراچی: ملک بھر میں فرنس آئل کی فی ٹن قیمت میں دو ہزار چھ سو اننچاس روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ اس کمی کے بعد فرنس آئل کی فی ٹن قیمت اکہتر ہزار تین سو پینتالیس روپے سے کم ہوکر اڑسٹھ ہزار چھ سو چھیانوے روپے ہوگئی ہے۔ ڈیلرز کے مطابق قیمت میں کمی کی وجہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت کم ہونا ہے۔