تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:48

عالمی منڈی میں گزشتہ ہفتے سونا 18.3 ڈالر فی اونس سستا

اے آر وائی - نیو یارک : عالمی منڈی میں گزشتہ ہفتے سونے کی فی اونس قیمت میں اٹھارہ ڈالر تیس سینٹس کی نمایاں کمی ہوئی۔ اس کمی کے بعد سونے کی قیمت پندرہ سو ڈالر نوے سینٹس سے گر کر چودہ سو بیاسی ڈالرساٹھ سینٹس فی اونس پر آ گئی۔



تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مختلف عوامل کے باعث سونے کی خریداری میں کمی کی وجہ سے اس کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی ہے اور آئندہ ہفتے سونے کی فی اونس قیمت چودہ سو پچاس ڈالر سے نیچے آ سکتی ہے۔ دو ہفتوں کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر چھپن ڈالر پچاس سینٹس فی اونس کمی آ چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.