2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:13
جون کے دوران مہنگائی کی شرح تقریباً چودہ فیصد رہی
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں جون کے دوران مہنگائی کی شرح تقریباً چودہ فیصد رہی۔ سیکریٹری شماریات آصف باجوہ نے بتایا کہ مالی سال دو ہزار دس گیارہ کے آخری ماہ مہنگائی میں گزشتہ سال کی نسبت تیرہ اعشاریہ نو دو فیصد اضافہ ہوا۔
مئی کے مقابلے میں جون کے دوران مہنگائی اعشاریہ پانچ پانچ فیصد بڑھی۔پچھلے ہفتے مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کی نسبت سترہ اعشاریہ ایک فیصد رہی۔ تیس جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روز مرہ استعمال کی چوبیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور چھ میں کمی ہوئی جبکہ تئیس اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹڑ،آلو،مرغی،چینی،گندم ،ایل پی جی اور دیگر شامل ہیں۔