تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:2

دھوکے سے چیک کیش کرانے کے خلاف موثر نظام بنانے کی ہدایت

اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھوکہ دہی کے ذریعے چیک کیش کرانے کے عمل کی روک تھام کے لئے اپنی انٹر کنٹرول کے طریقہ کار کو بہتر بنائیں۔



مرکزی بینک نے تمام بیکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی شاخوں میں الٹرا وائلٹ لیمپس جیسے موثر آلات نصب کریں۔ اس سلسلے میں فرنٹ ڈیسک عملے کو بھی تربیت دی جانی چاہیئے۔ بینکوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیکس بالخصوص بیئرر چیکس کے عوض ادائیگیاں کرتے وقت احتیاط سے کام لیا جانا چاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.