25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان
اردو ٹائمز - ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس معمولی تبدیلی کے بعد ایک سو پندرہ اعشاریہ چھ پوائنٹس پر آ گیا۔جاپان،چین،جنوبی کوریااورملائیشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی جبکہ ہانک کانگ، تائیوان،سری لنکا،تھائی لینڈ،انڈونیشیا،بھارت، سنگاپور اور فلپائن کی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی۔