25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے آبی ذخائر میں اضافہ
اردو ٹائمز - ملک میں بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح مزید بڑھ گئی ہے جبکہ بدھ کو پانی کا اخراج 6 لاکھ 25 ہزار 188 کیوسک تک پہنچ گیا ہے انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادوشمارکے مطابق ٹربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1528.42 فٹ ہوگئی ہے جو کہ ڈیڈلیول سے 145 فٹ بلند ہے ۔ ڈیم میں پانی کی آمد تین لاکھ 51 ہزار800 کیوسک اور اخراج تین لاکھ 19 ہزار 600 کیوسک رہا جبکہ منگلہ ڈیم میں پانی کی سطح 1206 فٹ تک پہنچ گئی ہے ۔ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1040 فٹ ہے ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 99 ہزار 839 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ۔ اس طرح دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پرپانی کا اخراج 70 ہزارکیوک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اخراج ایک لاکھ 35 ہزار749 کیوسک رہا۔