25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
بجلی کی پانچ تقسیم کار کمپنیوں کے لئے ٹیرف کا تعین
اردو ٹائمز - نیپرا نے بجلی کی پانچ تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ٹیرف کا تعین کر دیا ہے اور گزٹ نوٹیفیکشن کیلئے سمری وزارت پانی وبجلی کو ارسال کر دی اسلام آباد میں نیپرا ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں تین پیسے سے ایک روپیہ بتیس پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ آئیسکو کے تین سو یونٹ تک کے صارفین کیلئے نرخوں میں پچاس پیسے فی یونٹ کمی اور سات سو یونٹ یا اس سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ایک روپیہ پانچ پیسے تک اضافے کی منظوری دی ہے۔نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے حیسکو کی درخواست مسترد کر دی جبکہ کیسکو اورپیسکو کے نرخوں میں کمی کی منظوری دی۔