25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
بجلی قیمتوں میں کمی،کراچی میں اطلاق نہیں ہوگا
اردو ٹائمز - نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرانے بجلی قیمتوں میں فی یونٹ33پیسے کی کمی کردی ہے ۔ اس کا اطلاق ماہ اگست کے بجلی بلوں پرہوگا۔ ترجمان نیپرا کیمطابق،بجلی نرخوں میں کمی کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن پر نہیں ہوگا۔ بجلی نرخوں میں33پیسے فی یونٹ کی یہ کمی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور ماہ اگست کیلئے نافذاس کمی کاصارفین کوستمبرکے بجلی بلوں میں فائدہ دیاجائیگا۔