25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
چین نے معیشت کے حوالے سے جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا
اردو ٹائمز - چین نے معیشت کے حجم کے حوالے سے جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر آ گیا ہے۔ جاپان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی 1،335 کھرب ڈالر رہی جبکہ جاپان کی جی ڈی پی 1،286 کھرب رہی۔ تجزیہ نگاروں کےمطابق چین پہلے بھی جاپان سے آگے نکل چکا تھا لیکن اس مرتبہ اس کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہے کیونکہ چین میں معاشی ترقی کی رفتار جاپان کی نسبت زیادہ تیز ہے۔