25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
چین پاکستان میں آئل ریفائنری قائم کرے گا
اردو ٹائمز - چین پاکستان میں آئل ریفائنری قائم کرے گا۔ اس سلسلہ میں جمعرات کو بیجنگ میں چین کے انٹرنیشنل پراجیکٹ انوسٹمنٹ منیجمنٹ سینٹر اور پاکستان کی انڈس ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے مطابق یہ آئل ریفائنری کراچی میں قائم کی جائے گی اور اس میں یومیہ 2 لاکھ 3 ہزار بیرل خام تیل صاف کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ اس ریفائنری سے پاکستان میں ایندھن کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان بھی موجود تھے۔