25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ایک لاکھ ٹن درآمدی شکر اگست تک پہنچ جائیگی، ٹی سی پی
اردو ٹائمز - کراچی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن درآمدی شکر اگست تک پہنچ جائے گی۔ چاول کی فیومیگیشن کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ٹی سی پی کے ترجمان عبدالحفیظ نے بتایا کہ قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد آٹھ لاکھ ٹن چینی درآمد کی جا رہی ہے، جس میں سے اب تک دو لاکھ ساٹھ ہزار ٹن چینی پاکستان پہنچ چکی ہے،مزید ایک لاکھ ٹن شکر دو ماہ میں درآمد کر لی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رائس فیومیگیشن کے لئے آٹھ جون کو ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، جس کے لئے کوئی پیش کش موصول نہیں ہوئی، تاہم ٹینڈر کا دوبارہ اجراء کیا گیا ہے۔ ادھر زرائع نے بتایا کہ ٹی سی پی کی جانب سے رائس فیومیگیشن نہ ہونے کی وجہ سے دو ارب روپے مالیت کے چاول کو کیڑا لگنے کا خطرہ ہے۔